نئی دہلی،31اکتوبر (آئی این ایس انڈیا) کیرالہ اور مغربی بنگال کی راجیہ سبھا کی ایک ایک سیٹ کے لیے 29 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اتوار کو ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ کیرالہ کانگریس (ایم) کے جوس کے، منی اور ترنمول کانگریس کی ارپتاگھوش کے استعفیٰ کے بعد ان دونوں سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی ضرورت پڑی ہے۔ ایک بیان میں کمیشن نے کہا کہ انتخابات کا نوٹیفکیشن 9 نومبر کو جاری کیا جائے گا، جبکہ پولنگ 29 نومبر کو ہوگی۔ مقررہ روایت کے مطابق پولنگ مکمل ہونے کے ایک گھنٹے بعد ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی۔ کے،منی نے اس سال جنوری میں راجیہ سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی مدت جولائی 2024 تک تھی۔گھوش نے اس سال ستمبر میں راجیہ سبھا کی رکنیت سے بھی استعفیٰ دے دیا تھا۔ ان کی میعاد اپریل 2026 میں ختم ہونی تھی۔ کووڈ-19 کی دوسری لہر کی وجہ سے کمیشن نے کیرالہ کی راجیہ سبھا سیٹ کے انتخاب کو ملتوی کر دیا تھا اور کہا تھا کہ صورتحال بہتر ہونے کے بعد وہ اس پر کوئی فیصلہ ہوگا۔